ڈنگہ: امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث محمد اقبال طاہر کی میاں ضیاء اللہ اسلم سے ملاقات، جماعتی امور پر تفصیلی گفتگو

ڈنگہ (احتشام اللہ اسلم) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر محمد اقبال طاہر نے کمالہ لنک روڈ پر قائم توحید کریانہ و اسلم نیوز ایجنسی کا دورہ کیا جہاں ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ماسٹر ناصر محمود، میاں احتشام اللہ اسلم، فیاض ریاض، زین عمران اور ماسٹر راحیل نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا۔ دورے کے دوران امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث محمد اقبال طاہر کی میاں ضیاء اللہ اسلم سے خصوصی ملاقات بھی ہوئی جس میں ڈنگہ میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کی مساجد اور جماعتی امور سے متعلق مختلف معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

​محمد اقبال طاہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈنگہ کی تمام مرکزی جمعیت اہل حدیث مساجد کو درپیش مسائل کے جلد از جلد حل کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت میں اتفاق و اتحاد کو فروغ دینا ہماری اولین ترجیح ہے اور تمام کارکنان و ذمہ داران کو باہمی ہم آہنگی کے ساتھ جماعتی خدمات سرانجام دینی چاہئیں۔ اس موقع پر میاں ضیاء اللہ اسلم اور ان کے ساتھیوں نے یقین دہانی کروائی کہ جماعت کو مستحکم کرنے اور اتفاق رائے کے ساتھ آگے بڑھنے کیلئے وہ کابینہ اور قیادت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔ آخر میں ملکی سلامتی، جماعت کے استحکام اور اتحادِ امت کیلئے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شرکاء نے دعا کی کہ اللہ کریم جماعت کو اندرونی و بیرونی شر سے محفوظ رکھے۔

Exit mobile version