دنیا بھر سے آئے تقریباً 18 لاکھ عازمینِ حج مناسکِ حج کی ادائیگی کے پہلے مرحلے میں خیموں کے شہر منیٰ پہنچ چکے ہیں۔ عازمینِ کرام آج کی رات منیٰ میں قیام کر کے عبادت و ریاضت میں مصروف رہیں گے، جس کے بعد کل 9 ذی الحج کو نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد حج کے رکنِ اعظم ‘وقوفِ عرفہ’ کے لیے میدانِ عرفات کی جانب سفر شروع کریں گے۔ سعودی حکام کی جانب سے عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ اپنے فرائضِ مذہبی کی ادائیگی اطمینان اور سکون کے ساتھ مکمل کر سکیں۔
لاکھوں عازمینِ حج مناسک کی ادائیگی کے لیے منیٰ پہنچ گئے، کل میدانِ عرفات کا رخ کریں گے
