جون 1, 2026

انتظامیہ کا انتخاب بہترین، ڈنگہ کا سہولت بازار غریبوں کی دعاؤں کا مرکز بنے گا: رانا صاحب نواز

ڈنگہ ( میاں احتشام اللہ اسلم) سابق امیدوار کونسلر، مسلم لیگ (ن) ڈنگہ کے رہنما اور ایم این اے چوہدری نصیر عباس سدھو کے قریبی ساتھی، رانا صاحب نواز نے ڈنگہ میں ‘ماڈل سہولت بازار’ کے قیام کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:

​”انتظامیہ کی جانب سے سکول کی دیوار کے ساتھ جو جگہ اس منصوبے کے لیے منتخب کی گئی ہے، وہ ہر لحاظ سے بہترین اور موزوں ہے۔ میرا ماننا ہے کہ یہ منصوبہ اسی مقام پر نہ صرف کامیاب ہوگا بلکہ عوام کے لیے سہولت کا باعث بنے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ صرف ڈنگہ تک محدود نہیں، بلکہ یہ محترمہ مریم نواز شریف کا پنجاب بھر کے لیے ایک ویژنری منصوبہ ہے، جس کے تحت پورے پنجاب میں سہولت بازار تقریباً مکمل ہو چکے ہیں اور اب صرف ڈنگہ کا یہ منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

​اس اقدام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے رانا صاحب نواز نے کہا:

"اس ماڈل سہولت بازار کا سب سے بڑا فائدہ ہمارے غریب ریڑھی بانوں اور کھوکھا بانوں کو ہوگا، جن کا روزگار اس سے جڑا ہے۔ جب ان کے گھروں میں خوشحالی آئے گی، تو ان کے بچے دعائیں دیں گے۔ یہی اصل کامیابی اور مقصد ہے۔”