النصر کی شاندار کامیابی: کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں 7 سال بعد لیگ ٹائٹل جیت لیا

ریاض میں کھیلے گئے سعودی پرو لیگ کے فیصلہ کن اور آخری میچ میں النصر کلب نے کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں تاریخ رقم کرتے ہوئے دماق کو 1-4 سے شکست دے کر 7 سال بعد ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ میچ کے پہلے ہاف میں سادیو مانے نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جبکہ دوسرے ہاف کے 52ویں منٹ میں کومان نے دوسرا گول کر کے پوزیشن مضبوط کی۔ اگرچہ 60ویں منٹ میں دماق نے پینلٹی کے ذریعے گول کر کے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی، مگر اس کے فوراً بعد 63ویں منٹ میں کرسٹیانو رونالڈو نے گول کر کے برتری کو 1-3 کر دیا۔ میچ کے 81ویں منٹ میں رونالڈو نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا چوتھا گول کر کے فتح کو یقینی بنا دیا، جس کے بعد النصر کے کھلاڑیوں نے میدان میں جیت کا جشن منایا اور رونالڈو نے بھی روایتی انداز میں خوشی کا اظہار کیا۔

Exit mobile version