وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا حالیہ دورۂ ایران بذات خود ایک واضح اشارہ ہے کہ یہ اہم معاملہ اب کسی منطقی حل کے بالکل قریب پہنچ چکا ہے اور امریکا ایران ثالثی کے حوالے سے پاکستان آہستہ آہستہ مثبت نتیجے کی طرف بڑھ رہا ہے جس کے ذریعے ہم دنیا کو ایک بہت بڑے معاشی اور جنگی بحران سے بچانے میں مصروف ہیں اور اللہ نے چاہا تو پاکستان کی یہ مخلصانہ کوششیں ضرور کامیاب ہوں گی جس سے نہ صرف ہمارے خطے بلکہ پوری دنیا میں جلد امن قائم ہوگا۔ انہوں نے ملکی معاشی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ملک میں مہنگائی سے انکار ممکن نہیں اور جس طبقے کے وسائل محدود ہیں وہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ اس جاری جنگ کی وجہ سے عالمی اور مقامی معیشت پر انتہائی برے اثرات مرتب ہوئے ہیں جس سے پاکستان میں معاشی ریکوری کا عمل نہ صرف رک گیا ہے بلکہ ریورس ہوا ہے تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر خطے میں یہ امن قائم ہو جاتا ہے تو اس سے ہمارے لیے بڑی آسانی پیدا ہوگی کیونکہ حکومت کو اس بات کا بھرپور احساس ہے کہ موجودہ حالات میں عام آدمی کو دو وقت کی روٹی بھی بڑی مشکل سے میسر ہے۔
امریکا ایران ثالثی میں پاکستان مثبت نتیجے کے قریب، دنیا کو بہت بڑے بحران سے بچا رہے ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کا بڑا بیان
