ستمبر 12, 2026

کھاریاں: چوہدری ربنواز لونگو کی جانب سے ڈاکٹر چوہدری علی احمد طاہر اور ایم ایس ڈاکٹر بلال کے اعزاز میں پروقار عشائیہ

کھاریاں: معروف سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری ربنواز لونگو کی رہائش گاہ پر ایک پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ڈاکٹر چوہدری علی احمد طاہر اور ایم ایس ڈاکٹر بلال کو خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا۔

​اس پروقار تقریب میں ڈاکٹر بلال بن طارق، چوہدری دلنواز لونگو، حمزہ نواز، چوہدری شہزادہ شعیب اور چوہدری علی مہرانہ (کھاریاں) سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ عشائیے کے دوران شرکاء نے باہمی دلچسپی کے امور، سماجی رابطوں اور علاقے کی ترقی و فلاح و بہبود کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

​میزبان چوہدری ربنواز لونگو نے مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کو باہمی محبت اور خیر سگالی کے جذبات کے فروغ کا ذریعہ قرار دیا۔ مہمانوں نے چوہدری ربنواز لونگو کی مہمان نوازی کو سراہا اور اس خوشگوار محفل پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔