ایران امریکا جنگ کے باعث شدید معاشی بحران، 27 ممالک نے ہنگامی امداد کے لیے عالمی بینک سے رجوع کر لیا

ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے شدید معاشی بحران اور مشکلات کے باعث 27 ممالک نے ہنگامی مالیاتی مدد کے لیے عالمی بینک سے رجوع کر لیا ہے جہاں برطانوی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ 27 ممالک ان 101 ممالک کی فہرست کا حصہ ہیں جنہیں عالمی بینک کے ہنگامی مالیاتی نظام کی کسی نہ کسی شکل تک رسائی حاصل ہے۔ اگرچہ سامنے آنے والی دستاویزات میں امداد کے طلبگار ان ممالک کے ناموں کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے اور نہ ہی ان کی جانب سے درخواست کی گئی فنڈنگ کی صحیح رقم سامنے آسکی ہے جبکہ عالمی بینک نے بھی اس رپورٹ پر باقاعدہ تبصرہ کرنے سے مکمل گریز کیا ہے تاہم عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ اس شدید معاشی بحران سے نمٹنے اور متاثرہ ممالک کو سنبھالا دینے کے لیے ادارہ مختلف ممالک کو 20 سے 25 ارب ڈالر تک کی خطیر فنانسنگ تک رسائی فراہم کرے گا۔

Exit mobile version