ڈنگہ: تحریک منہاج القرآن ڈنگہ و جوڑا کے زیرِ اہتمام محمڈن مارکی نہر پل ڈھل بنگش میں ایک اہم تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں جوڑا اور ڈنگہ سے منسلک تمام یونین کونسلز کے قائدین اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن گجرات ڈاکٹر سید ہارون شاہ بخاری نے کی، جبکہ معاونت کے فرائض ڈویژنل ناظم تحریک منہاج القرآن گجرات ڈویژن حاجی چوہدری محمد اکرم نے ادا کیے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ڈاکٹر سید ہارون شاہ بخاری نے تنظیمی امور پر جامع بریفنگ دی اور کارکنان کو تحریک کے مقاصد کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد اہم تنظیمی فیصلے کرتے ہوئے نئی باگ ڈور نئے عہدیداران کے سپرد کی گئی۔ تحصیلی حلقہ جوڑا کے لیے محترم قیصر حسین زرگر کو صدر جبکہ محترم قاسم حسین (کراڑیوالا) کو ناظم کی ذمہ داری سونپی گئی۔ اسی طرح ڈنگہ کے لیے محترم زیب الحسن قادری کو صدر اور پیر سید اویس طاہر کو ناظم مقرر کیا گیا۔

اجلاس میں اوورسیز رہنماؤں حاجی چوہدری محمد اسمعیل (یو کے)، چوہدری محمد اختر (یو کے)، چوہدری ابرار احمد (بیلجیم) کے علاوہ حاجی محمد یونس ٹوپہ، وحید اقبال قادری، صوفی محمد وارث، باؤ غلام نبی قادری، علامہ محمد نجیب اکرم قادری، محمد عارف بٹ (صدر پاکستان عوامی تحریک پی پی 34)، حافظ فیصل محمود ایڈووکیٹ (ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک گجرات)، حافظ وقاص احمد دریہ چک، شمریز اختر (صدر تحریک منہاج فتہ بھنڈ)، میاں احمد شجاع، حکیم محمد یونس، ماہر تعلیم غلام عباس آزاد، قاری نعیم صابر سلطانی، قاری شفقات احمد سلطانی، چوہدری سجاد احمد، علامہ مسعود احمد چشتی (پرنسپل اسلامک سنٹر جوڑا)، ڈاکٹر محمد اجمل سیفی، علامہ ریاست علی، ناصر علی سلطانی اور محمد فیصل لالی سمیت دیگر قائدین و کارکنان نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر تنظیمی اتحاد، باہمی اشتراک اور دینی و فلاحی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ تقریب کے بعد تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مستقل رفیق اور چیئرمین یونین کونسل سیکریالی چوہدری صداقت حسین کی جانب سے معزز مہمانوں کے لیے ایک پرتکلف عشائیہ کا بہترین اہتمام کیا گیا، جس پر تحریک منہاج القرآن جوڑا و ڈنگہ کے تمام ذمہ داران نے ان کا دلی شکریہ ادا کیا۔