کھاریاں ( طاہر اقبال سے )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایس ای) گجرات کی جانب سے ضلع بھر کے تمام اسکولوں کے سربراہان (ہیڈز) کے لیے ایک اہم اور ضروری ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق، تمام اسکول ہیڈز اس بات کو یقینی بنائیں کہ کل موسمِ گرما کی تعطیلات (سمر ویکیشن) شروع ہونے سے قبل، آخری چھٹی کے بعد اسکول کی حدود کے اندر کوئی بھی طالب علم موجود نہ رہ جائے۔ طلبہ کی اسکول سے روانگی کے بعد تمام کمروں اور کلاس رومز کو اچھی طرح چیک کر کے باقاعدہ لاک کیا جائے۔
ہدایت نامے میں مزید تاکید کی گئی ہے کہ تمام ہیڈز اپنی ذاتی موجودگی میں اسکول بند کروائیں اور تمام طلبہ کے بحفاظت رخصت ہونے کے بعد ہی اسکول سے روانہ ہوں۔ اسکولوں کی حفاظت اور اسائنمنٹ کی مکمل تعمیل کے لیے تمام ہیڈز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اسکول کو محفوظ انداز میں بند کرنے کے حوالے سے اپنی ‘کمپلائنس رپورٹ’ (تعمیلی رپورٹ) فوری طور پر متعلقہ کلسٹر میں ارسال کریں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے واضح کیا ہے کہ اس معاملے میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔





