جون 1, 2026

اوسلو میں چوہدری عامر خورشید گجرات کے اعزاز میں شاندار ڈنر، ناروے کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) بانی ایڈمز چلڈرن ناروے اور ڈسٹرکٹ کونسل ممبر بائیڈل آلنہ (اوسلو) چوہدری غلام سرور آف پنڈی سلطان پور کی طرف سے پاکستان سے آئے ہوئے معزز مہمان چوہدری عامر خورشید گجرات کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اوسلو کے ایک مشہور ترکش ریسٹورنٹ میں چوہدری عامر خورشید کے لیے ایک شاندار ڈنر دیا گیا، جس میں ناروے کی اہم پاکستانی اور مقامی شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

ڈنر کی اس باوقار تقریب میں شرکت کرنے والی اہم ترین شخصیات میں چوہدری محمد الطاف (ڈائریکٹر فنانس ایڈمز چلڈرن و صدر فرینڈز آف پاکستان ناروے)، چوہدری اسماعیل سرور (چیف آرگنائزر پاک ناروے فورم ناروے)، راجہ مبشر بنارس (سینیئر سیاستدان ناروے)، چوہدری وسیم شہزاد (جنرل سیکرٹری پاک ناروے فورم ناروے)، ڈاکٹر سہیل اسلم (صدر ایڈمز چلڈرن ناروے)، فاروق بیگ (جنرل سیکرٹری ایڈمز چلڈرن ناروے) اور عدنان افضال سمیت دیگر معزز مہمان شامل تھے۔ تقریب کے دوران پاکستان اور ناروے کے مابین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر خوشگوار ماحول میں گفتگو کی گئی، اور مہمانِ گرامی کو ناروے آمد پر خوش آمدید کہا گیا۔