کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے تھانہ رحمانیہ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اپنے اس دورے کے موقع پر انہوں نے تھانے کے مختلف شعبہ جات، ریکارڈ روم، مال خانہ، صفائی ستھرائی کی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات اور فرنٹ ڈیسک کے ورکنگ سسٹم کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو دفتری ریکارڈ کی بروقت تکمیل اور تھانے کی سیکیورٹی کو ہر وقت الرٹ رکھنے کی سخت ہدایت کی۔
معائنہ کے دوران ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے تھانہ رحمانیہ میں موجود سائلین سے بھی براہِ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے موقع پر ہی متعلقہ پولیس افسران کو سائلین کی شکایات کے فوری اور میرٹ پر حل کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تھانہ سطح پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور انصاف کی فوری فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
