واشنگٹن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹ نے ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے اور وہاں سے امریکی فوج کو واپس بلانے کی اہم قرارداد منظور کر لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قرارداد کے حق میں 50 جبکہ مخالفت میں 47 ووٹ آئے۔ سینیٹ میں ہونے والی یہ ووٹنگ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کے خلاف اس غیر مقبول جنگ کو سنبھالنے میں ناکام رہی ہے، جس کے باعث نہ صرف امریکہ بلکہ عالمی معیشت کو بھی تقریباً نصف ٹریلین ڈالر کا شدید نقصان پہنچا ہے۔ سینیٹ سے منظوری کے بعد اب اس معاملے پر اسی ہفتے امریکی ایوانِ نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) میں ووٹنگ متوقع ہے، جہاں اس قرارداد کی منظوری کے قوی امکانات موجود ہیں کیونکہ ماضی میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران بعض حامی اراکینِ سینیٹ طبی وجوہات کی بنا پر غیر حاضر تھے جس سے معاملہ ٹائی ہو گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اب امریکی کانگریس کے اراکین کی ایک بڑی تعداد کا مؤقف ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جنگی کارروائی کے لیے کانگریس کی باقاعدہ منظوری کو لازمی بنایا جائے۔
امریکی سینیٹ میں ایران کی ناکہ بندی ختم کرنے اور فوج واپس بلانے کی قرارداد منظور
