جون 1, 2026

کھاریاں جی ٹی روڈ پر حادثہ: بے قابو ٹرک پٹرول پمپ میں کھڑی گاڑیوں اور سٹالز پر چڑھ دوڑا، ‘ستھرا پنجاب’ کا ورکر شدید زخمی

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) کھاریاں میں جی ٹی روڈ پر "مال آف کھاریاں” کے سامنے ایک انتہائی خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک تیز رفتار ٹرک اچانک بے قابو ہو کر قریبی پٹرول پمپ میں جا گھسا۔ پمپ میں داخل ہونے کے بعد ٹرک وہاں پہلے سے کھڑی گاڑیوں اور پاس موجود ریڑھیوں پر لگے مختلف اشیاء کے سٹالز کو کچلتا ہوا نکل گیا۔ اس شدید تصادم کی زد میں آ کر "ستھرا پنجاب” مہم کا ایک ورکر بھی بری طرح کچلا گیا، جسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی اور حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔