تحریکِ منہاج القرآن ضلع گجرات کے وفد کا چوہان یوسی کلیوال کا تنظیمی دورہ، نئی ذمہ داریاں اور اہداف تفویض

تحریکِ منہاج القرآن (TMQ) ضلع گجرات کے وفد نے تحصیلی حلقہ لالہ موسیٰ کے تحت یونین کونسل کلیوال کے گاؤں چوہان کا ایک اہم تنظیمی وزٹ کیا۔ اس وفد میں ضلعی صدر ٹی ایم کیو ڈاکٹر سید محمد ہارون بخاری، ڈویژنل ناظم ٹی ایم کیو چوہدری محمد اکرم، تحصیلی سینیئر نائب صدر ٹی ایم کیو اسرار احمد اور ضلعی نائب صدر منہاج الیوتھ لیگ (MYL) سید عمر الحسن خصوصی طور پر شامل تھے۔ یہ دورہ دراصل ضلعی تنظیم کی جانب سے تحصیلات کے اس ماہانہ تنظیمی وزٹ کا تسلسل تھا، جس کے تحت تمام تحصیلات کو اپنی اپنی یونین کونسلز میں فعال اجلاس منعقد کرنے کا خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں تحصیل لالہ موسیٰ کی ٹیم نے بہترین انتظامات کرتے ہوئے اپنے شیڈول کے مطابق یوسی-کلیوال کے اس وزٹ کا اہتمام کیا۔

دورے کے دوران تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور تحریک کے نیٹ ورک کو نچلی سطح پر مضبوط بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ ضلعی صدر ڈاکٹر سید محمد ہارون بخاری نے اس موقع پر تنظیمی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے محترم اسرار احمد کو باقاعدہ طور پر یوسی-کلیوال کا کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ تنظیمی استحکام کے اس مشن کو آگے بڑھانے کے لیے نو منتخب کوآرڈینیٹر کو ایک منظم پلاننگ کے تحت باقاعدہ اہداف بھی تفویض کیے گئے۔

ضلعی قیادت کی جانب سے کوآرڈینیٹر کو یہ خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ اب سے ہر ماہ یونین کونسل کلیوال کے کسی نہ کسی نئے گاؤں کا تفصیلی دورہ کریں گے۔ اس ماہانہ مہم کا بنیادی مقصد علاقے میں تحریکِ منہاج القرآن کا ایک نیا یونٹ قائم کرنا اور ساتھ ہی علم و شعور کی شمع روشن کرنے کے لیے ایک نیا ‘مرکزِ علم’ قائم کرنا ہوگا، تاکہ قائدِ تحریک کا تعلیمی و تربیتی پیغام گھر گھر پہنچایا جا سکے۔

Exit mobile version