رپورٹ: میاں احتشام اللہ اسلم
ڈنگہ: رہنما مسلم لیگ ق ممتاز کاروباری شخصیت تجمل نوید سیو نے کہا ہے کہ پی پی 34 سے منتخب عوامی نمائندے ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی وساطت سے جہاں حلقہ بھر میں بے شمار ترقیاتی کام ہو رہے ہیں وہیں پر خدمت مرکز ڈنگہ بھی ان کی ایک خصوصی کاوش اور خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے ایم پی اے کی خصوصی کاوشوں سے خدمت مرکز ڈنگہ مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے اب عوام وہاں سے اب لرننگ لائسنس لائسنس رینیو،موٹر سائیکل ریگولر لائسنس اور انٹرنیشنل لائسنس بنوا سکتے ہیں ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے جب خدمت سینٹر ڈنگہ کا افتتاح کیا تھا تو اس کے بعد کچھ محکمانہ معاملات اور سہولیات تاخیر کا شکار تھی جو اب مکمل طور پر تمام سہولیات دستیاب ہو چکی ہیں عوام کو اب خدمت مرکز سے متعلقہ کام کے لیے کھاریاں گجرات جانے کی ضرورت نہیں ڈنگہ خدمت سینٹر سے وہ تمام سہولیات حاصل کر سکتے ہیں کیونکہ تمام سہولیات اب ڈنگہ خدمت مرکز میں مکمل طور پر فعال ہو چکی ہے عملہ لوگوں کی خدمت کے لیے موجود ہے اس لیے ڈنگہ شہر اور گردنواح کی عوام سے اپیل ہے کہ وہ خدمت مرکز سے متعلقہ اپنے کاموں کے لیے ڈنگہ خدمت مرکز کا رخ کریں اور اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں





