ڈنگہ : متاثرین نمائندہ کمیٹی ڈنگہ کی جانب سے کولیاں روڈ پر قائم مارکیٹوں اور دکانوں کے حوالے سے ایک اہم پریس ریلیز جاری کی گئی ہے۔ کمیٹی کے ترجمان کے مطابق، کولیاں روڈ پر موجود تمام دکانوں کے سٹے آرڈرز تاحال قانونی طور پر برقرار ہیں۔ پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ اب تک 20 دکانوں کے سٹے آرڈرز عدالت کی جانب سے کنفرم کیے جا چکے ہیں، جبکہ باقی ماندہ دکانات کے سٹے آرڈرز اور کیس کی اگلی باقاعدہ تاریخِ سماعت 19 مئی بروز منگل مقرر ہے۔
متاثرین نمائندہ کمیٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ عدالتی احکامات کی موجودگی میں اگر انتظامیہ کی جانب سے مسماری کا کوئی بھی آپریشن کیا گیا، تو وہ ملک کے آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہونے کے ساتھ ساتھ براہِ راست "توہینِ عدالت” شمار ہوگی۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ متاثرہ تاجر قانون کے دائرے میں رہ کر اپنے حقوق کا تحفظ کر رہے ہیں، لہٰذا انتظامیہ عدالت کے حتمی فیصلے تک کسی بھی قسم کی غیر قانونی کارروائی سے باز رہے۔





