جون 1, 2026

منڈی بہاءالدین: ڈی پی او کامران عامر خان کی ہدایت پر پولیس ٹاؤٹس کے خلاف بڑی کارروائی، مقدمہ درج

منڈی بہاءالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور) ضلع پولیس منڈی بہاؤالدین نے پولیس ٹاؤٹس اور کرپشن مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے، جس کے تحت ڈی پی او کامران عامر خان کی خصوصی ہدایات پر تھانہ پاہڑیانوالی پولیس نے بڑی کارروائی عمل میں لائی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی اور ناجائز اثر و رسوخ استعمال کرنے والے ٹاؤٹ مسمی پرویز اقبال ولد بشیر احمد کے خلاف مقدمہ نمبر 182/26 بجرم 170/420 ت پ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ڈی پی او کامران عامر خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے اور ادارے کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور کرپشن مافیا کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ضلع بھر میں ایسے عناصر کی سرکوبی کے لیے مہم مزید تیز کر دی گئی ہے۔