جولائی 17, 2026

دی ایجوکیٹرز سکول نشان حیدر کیمپس گلیانہ میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کا شاندار انعقاد

گلیانہ: دی ایجوکیٹرز سکول نشان حیدر کیمپس گلیانہ میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانان گرامی سابق چیئرمین یونین کونسل گلیانہ ڈاکٹر محمد عباس،ماہر تعلیم فیصل رشید لہڑی اور گلیانہ پریس کلب کے عہددران تھے تقریب میں صدر گلیانہ پریس کلب حاجی نعیم اقبال ،چیئرمین داؤد بٹ،نائب صدر راجہ عطاء اللہ ملاگر،جنرل سیکرٹری آصف حسین عطاری،گروپ لیڈر ڈاکٹر انصر فاروق مغل ،چیئرمین الیکشن کمیشن ڈاکٹر محمد رشید ،فنانس سیکرٹری ذوالفقار علی بٹ اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ محمد وسیم سمیت طلبہ، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا مقصد تعلیمی سال کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
تقریب کی خاص بات ننھے بچوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے مختلف ٹیبلوز اور خاکے تھے۔ طلبہ نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی نغموں اور سماجی موضوعات پر مبنی شاندار ٹیبلو پیش کیے، جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور حاضرین نے بچوں کو خوب داد دی۔
اس موقع پر سکول کی جانب سے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں ٹرافیاں اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ایسی تقریبات بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب کے اختتام پر والدین نے سکول کے تعلیمی معیار اور ہم نصابی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نشان حیدر کیمپس گلیانہ بچوں کی ہمہ جہت نشوونما کے لیے بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ پرنسپل میڈم میمونہ اور وائس پرنسپل میڈم ربیعہ عثمان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی