کینیڈا میں پاکستان کا نام روشن؛ پلوشہ بشیر نے کینیڈین ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

پاکستان کی سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن پلوشہ بشیر نے بین الاقوامی سطح پر ایک بار پھر ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ کینیڈا میں منعقدہ "کینیڈین ماسٹرز بیڈمنٹن چیمپئن شپ” کے فائنل میں پلوشہ بشیر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی اینا رائس کو شکست دے کر 35 پلس ایج گروپ کا ویمن سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

اس بڑی کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ بشیر نے بتایا کہ اس چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 300 سے زائد ماہر کھلاڑی شریک تھے، اور اتنے بڑے پلیٹ فارم پر پاکستان کے لیے ٹائٹل جیتنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے ایک اہم وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹرز کیٹیگری میں شرکت اور کامیابی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ان کا اوپن کیٹیگری کیریئر ختم ہو گیا ہے، بلکہ وہ اب بھی میدان میں بھرپور طریقے سے سرگرم ہیں۔ پلوشہ بشیر کی اس فتح کو پاکستان میں بیڈمنٹن کے حلقوں میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔

Exit mobile version