گلیانہ( ڈاکٹر انصر فاروق مغل)
بیگہ ویلفیئر فاؤنڈیشن(رجسٹرڈ) کے بانی و سرپرست اعلیٰ چوہدری ارشد علی بیگہ، صدر چوہدری ندیم منظور، جنرل سیکرٹری ملک طارق محمود اور دیگر عہدیداران اعجاز بٹ، حافظ ارسلان مصطفیٰ، شہزاد منور ،رضوان شبیر اور نیئر صدیقی نے بیگہ، مہروجپور، ٹبی اور دلہاڑی کے دیرینہ سیوریج کے مسئلہ کے حل کیلئے مفت زمین فراہم کرنے پر ممتاز سماجی شخصیات چوہدری جمشید احمد اور چوہدری نوید فاضل کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے مشترکہ بیان میں کہا کہ فاؤنڈیشن کی تحریک پر حکومت کی طرف سے جاری انچاس لاکھ کی خطیر رقم کی منظور ی کے باوجود یہ منصوبہ اس قطعہ اراضی کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا تھا جوچوہدری جمشید احمد اور چوہدری نوید فاضل نے اہل دیہہ کے اجتماعی مفاد کے پیش نظر فی سبیل اللہ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے سے چوہدری جمشید احمد اور چوہدری نوید فاضل نے اہل علاقہ کے دل جیت لئے ہیں۔ بیگہ ویلفیئر کے عہدیداران نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کیلئے سیوریج سسٹم کا یہ منصوبہ اس مشن کا حصہ ہے جو ہم نے سولہ سال قبل چوہدری ارشد علی بیگہ کی قیادت میں شروع کیا تھا۔ اس موقع پر مختلف ممالک میں فاؤنڈیشن کے پیغام کو پہنچانے اور ہر موقع پر بڑھ چڑھ کر مالی معاونت کرنے والے بیگہ ویلفیئر کے صدور کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا جن میں صدر برائے کینیڈا مسعود بٹ، صدر سائپرس نعمان بٹ، صدر جرمنی چوہدری اسجد علی اورصدر یو اے ای محمد آصف سلیمی شامل ہیں۔
سیوریج سسٹم کیلئے اراضی فراہم کرنے پر چوہدری جمشید احمد اور چوہدری نوید فاضل کو خراج تحسین
