کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) چوہدری محمد شریف مہر اور ایم ڈی مہر موٹرز سرائے عالمگیر چوہدری ریحان شریف مہر کی جانب سے ممبر پنجاب اسمبلی و راہنما مسلم لیگ (ق) چوہدری اعجاز احمد رنیاں کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ایم پی اے چوہدری اعجاز احمد رنیاں جب مہر موٹرز پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا؛ شرکاء نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور خوبصورت گلدستے پیش کیے۔ یہ تقریب علاقے کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے اکٹھ کا مرکز بن گئی۔

عشائیہ تقریب میں چوہدری الطاف کوٹ نور شاہ، میاں خالد محمود بیکنانوالہ، چوہدری طاہر زمان کائرہ، ماسٹر محمد اشرف لالہ موسیٰ، چیئرمین مظفر حسین، چوہدری ریحان باغاں والا، چوہدری ہادی مہر، چوہدری محسن گجر، عبدالعزیز گوندل سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میزبان چوہدری محمد شریف مہر نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی عوامی خدمات کو سراہا۔ تقریب کے دوران علاقے کی تعمیر و ترقی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔





