امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین پہنچیں گے؛ ایرو اسپیس، توانائی اور زراعت سمیت بڑے تجارتی معاہدوں پر بات چیت متوقع

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق صدر ٹرمپ بدھ کی شام بیجنگ پہنچیں گے۔ بیجنگ آمد کے موقع پر چینی قیادت کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا اور جمعرات کی شام صدر ٹرمپ کے اعزاز میں ایک پروقار عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ اس دورے کو عالمی سطح پر انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس دوران دونوں بڑی معیشتوں کے درمیان اہم اسٹریٹجک اور اقتصادی معاملات پر پیش رفت متوقع ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق اس دورے کا ایک اہم ترین مقصد امریکا اور چین کے درمیان "مشترکہ تجارتی اور سرمایہ کاری بورڈ” کا قیام ہے، جس پر دونوں ممالک مل کر کام کریں گے۔ مذاکرات کے ایجنڈے میں ایرو اسپیس، زراعت اور توانائی جیسے کلیدی شعبے شامل ہیں، جن میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا اور عالمی منڈیوں پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Exit mobile version