جولائی 17, 2026

معرکہ حق بنیان مرصوص کی فتح نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا: ڈاکٹر مفتی پیر محمد نویدالحسن مشہدی

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار) سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان وممبر اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب شیخ الحدیث ڈاکٹر مفتی پیرسیدمحمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین درگاہ مقدسہ جلالیہ بھکھی شریف نے معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر جماعت جلالیہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی خلیفہ مجازآستانہ عالیہ بھکھی شریف سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے ہمیشہ اندرونی وبیرونی خطرات کے خلاف ملک کے دفاع میں غیرمعمولی جرات ،پیشہ ورانہ مہارت اوربے مثال عزم کا مظاہرہ کیا ہے ۔ معرکہ حق پاک فوج کی بہادری ،ثابت قدمی اور فرض شناسی کی لازوال داستان ہے ۔ معرکہ حق بنیان مرصوص کی فتح نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔ جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک افواج دفاعی سرحدوں کی طرح نظریاتی سرحدوں کی بھی حفاظت کریں ۔انہوں نے معرکہ حق کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ملک وملت کی سلامتی ،ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔