مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈنگہ کی نئی کابینہ کی تشکیل: محمد اقبال طاہر امیر اور ڈاکٹر ظہیر عباس ناظمِ اعلیٰ مقرر

ڈنگہ (میاں ضیاء اللہ اسلم) مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع گجرات کے امیر اور امن کور کمیٹی گجرانوالہ کے ممبر علامہ مولانا سید الطاف الرحمن شاہ کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈنگہ شہر کی نئی کابینہ کی تشکیل نو کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر محمد اقبال طاہر کو امیر اور ڈاکٹر ظہیر عباس کو ناظمِ اعلیٰ مقرر کیا گیا۔ اس کے علاوہ، مرکزی جامع مسجد اہل حدیث کولیاں روڈ ڈنگہ کے خزانچی کی ذمہ داری حفیظ ڈار کے سپرد کی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران سابق امیر کی دورِ نظامت میں کی جانے والی کاوشوں اور دینی و سماجی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا اور انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ نئی کابینہ پہلے سے موجود جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے تنظیم کو مزید فعال بنائے گی۔ اجلاس میں محمد عارف ڈار، میاں ضیاء اللہ اسلم، شیخ طاہر شفیع، عبدالجبار، عبدالشکور، مولانا بلال انور، عدیل رضا، حافظ طلحہ، عبدالرحمن، میاں اسجد، ضیا مغل، ایوب بٹ، عمر فاروق، نوید مغل اور محمد عمران ڈار سمیت دیگر نمایاں شخصیات نے شرکت کی اور نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کی۔

Exit mobile version