کھاریاں: آپریشن بنیان مرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب، پاک فوج اور شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت

کھاریاں ( طاہر اقبال سے ) تحصیل کھاریاں میں آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری احمد شیر گوندل کی قیادت میں ایک پُروقار اور زبردست جشن کا اہتمام کیا گیا۔ تحصیل ایڈمنسٹریشن کے زیرِ اہتمام جی ٹی روڈ پر واقع لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک میں منعقدہ اس تقریب کی نگرانی فوکل پرسن حافظ محمد عامر نے کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ممبر قومی اسمبلی محمد الیاس چوہدری اور ڈی ایس پی کھاریاں چوہدری شاہد محمود گجر تھے، جبکہ پریس کلب کی ٹیم، سیاسی و سماجی شخصیات، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات نے تلاوت، نعت، تقاریر اور ملی نغموں کے ذریعے افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو شاندار الفاظ میں سراہا اور ٹیبلوز پیش کر کے شہدائے پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی نے سماں باندھ دیا، جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر چوہدری احمد شیر گوندل نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

Exit mobile version