ڈنگہ بیوٹی فیکیشن منصوبہ: کام میں تاخیر پر اسسٹنٹ کمشنر احمد شیر گوندل کا شدید اظہارِ برہمی، متعلقہ افسران کو فوری ایکشن کی ہدایت

ڈنگہ (سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں‘ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈنگہ احمد شیر گوندل نے تھانہ روڈ‘ کمپلیکس روڈ پر بیوٹی فیکیشن کے کام میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انجینئر اربن یونٹ رانا عمر فاروق‘ سائیٹ انسپکٹر بشارت علی‘ بلڈنگ انسپکٹر بلدیہ ڈنگہ فخر عباس جوئیہ‘ سب انجینئر ڈسٹرکٹ کونسل گجرات وسیم عباس کے ہمراہ تعمیراتی اور بیوٹی فیکیشن کے کام کا جائزہ لینے کے لئے وزٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دکانداروں کی طرف سے تا حال بیوٹی فیکیشن کے لئے نہ تو دکانوں کے فرش مقرر اونچائی تک لائے جا رہے ہیں اور نا ایک لائن ایک اونچائی میں شٹر رکھے جا رہے ہیں۔ انہوں نے انجینئر اربن یونٹ سے کہا کہ آپ ان سے فوری طور پر عمل کروائیں۔ ورنہ ہم مقررہ مدت میں منصوبہ مکمل نہیں کروا سکیں گے۔ اس موقع پر سینٹری انسپکٹر بلدیہ ڈنگہ حمزہ سرور سہلوانہ‘ انفورسمنٹ انسپکٹر بلدیہ ڈنگہ ذوالفقار احمد اور سینٹری سپروائزر رانا ماجد بھی موجود تھے۔

Exit mobile version