گجرات: رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 185ویں فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

گجرات ( پ ر) رشیدہ شفیع فائونڈیشن کے زیر اہتمام گائوں شامپور کھوکھراں میں ملک نعیم برادران کی جانب سے ملک محمد منیر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے 185ویں فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب ، فیتہ ایم این اے چوہدری حسین الہٰی، ایم پی اے خالد اصغر گھرال،سابق ناظم ملک محمد نعیم شامپور،صدر رشیدہ شفیع فاونڈیشن امتیاز کوثرنے کاٹا افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے کہا کہ رشیدہ شفیع فائونڈیشن کے صاف پانی پراجیکٹ سے گجرات ہی نہیں بلکہ مصافاتی علاقے بھی مستفید ہورہے ہیں ماضی میں حکومت کی جانب سے لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ کی حالت دیکھی جسے کوئی تبدیل کرنے اور انکی حالت بہتر بنانے کیلئے بھی نہیں آتا تھا مگر رشیدہ شفیع فائونڈیشن کے صدر امتیاز کوثر اور انکی ٹیم نئے فلٹریشن پلانٹ کیساتھ پرانے فلٹریشن پلانٹ کو نئے فلٹریشن پلانٹ میں تبدیل کررہی ہے جسکی وجہ سے لوگ صاف پانی سے مستفید ہورہے ہیں صاف پانی کا حصول عام انسان کا بنیادی حق ہے مگر یہ ذمہ داری حکومت اپنے کندھوں پر نہیں اٹھا سکی اور اب اوورسیز پاکستانی اور رشیدہ شفیع فائونڈیشن اس کام کو بہتر طور پر نبھا رہی ہے گجرات کی مہمان نوازی اور کھلے دل کا ہونا ہمارے لئے باعث فخر ہے جسکی وجہ سے دنیا بھر میں یہ مقبول ہیں انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے اپنے وطن کی خدمت احسن طریقے سے کررہے ہیں جو ملک میں کثیر زر مبادلہ بھیجنے کا سبب بن رہے ہیں ہر شخص کی کوشش ہونی چاہے کہ اپنے گائوں ، اپنے ضلع کیلئے آگے بڑھ کر کردار ادا کرے اپنے عالیشان گھروں پر کروڑوں خرچ کرتے ہیں مگر گلی اور نالی کی حالت بہتر نہیں بنا پاتے انہوں نے کہا کہ رشیدہ شفیع فائونڈیشن کی ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے جو امتیاز کوثر کیساتھ ملکر اچھے منصوبے لارہی ہے انکے فلاحی کاموں کی دل و جان سے قدر کرتا ہوں دیہاتوں میں کسی چیز کی کمی نہیں بس کمی جذبہ اور یکجان ہونے کی ہے انشائ اللہ وہ ضلع کے ہر علاقے ہر کونے میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب یقینی بنائیں گے

Exit mobile version