امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن بدھ 6 مئی کو ڈنگہ کا دورہ کریں گے

ڈنگہ (پ۔ ر) امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن بدھ 6 مئی کو ڈنگہ کا دورہ کریں گے، جہاں ان کے استقبال کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں وہ ضلع گجرات کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ ڈنگہ، کھاریاں اور گجرات شہر جائیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وہ مختلف مقامات پر قائم ممبر سازی کیمپسز کا وزٹ کریں گے، کارکنان سے ملاقات کریں گے اور شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانا اور ممبر سازی مہم کو تیز کرنا ہے۔ دورے کے موقع پر کارکنان میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے اور مختلف مقامات پر استقبالی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ یہ دورہ ضلع گجرات میں جماعت اسلامی کی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Exit mobile version