ڈنگہ (نامہ نگار) ایس ڈی او گیپکو سب ڈویژن پاہڑیانوالی کی ٹیم نے چھاپہ مار کر بجلی چوری کرتے صارف کو قابو کر لیا۔ عمران خان SDO کی چیکنگ ٹیم نے حمزہ علی ولد محمد اقبال قوم گجر سکنہ بھکنانوالی کا میٹر چیک کیا تو وہ مبینہ طور پر ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا۔ تمام تار قبضہ میں لے کر صارف حمزہ علی کے خلاف تھانہ ڈنگہ میں پرچہ درج کروا دیا گیا ہے۔
ڈنگہ: بھکنانوالی میں بجلی چوری پر کارروائی، صارف رنگے ہاتھوں گرفتار
