خطے میں غیر یقینی صورتحال کے باوجود پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق اپریل 2026 میں سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 22.81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر بھی اپریل کے دوران برآمدات میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔ مزید برآں، رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ (جولائی 2025 تا اپریل 2026) کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں مجموعی طور پر 1.48 فیصد اضافہ ہوا، جس کے تحت برآمدات کا حجم 15 ارب 7 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ 14 ارب 85 کروڑ ڈالر تھا۔ ذرائع کے مطابق اپریل 2026 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 49 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا، جو اپریل 2025 کے ایک ارب 22 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں واضح اضافہ ہے، جبکہ مارچ 2026 میں یہ برآمدات ایک ارب 35 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔
پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں اضافہ، اپریل 2026 میں 22.81 فیصد ترقی
