ملک محمد شکیل مرکزی انجمن تاجران کھاریاں کے بلامقابلہ صدر ، ملک ناصر بشیر جنرل سیکرٹری اور حکیم اللہ دتہ صارم فنانس سیکرٹری منتخب

کھاریاں (رپورٹ: قاری نصیر احمد کلیار)

کھاریاں کی تاجر برادری نے اپنی قیادت کا فیصلہ کر لیا، ملک محمد شکیل بلامقابلہ مرکزی انجمن تاجران کھاریاں کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے ساتھ ملک ناصر بشیر کو بلامقابلہ جنرل سیکرٹری اور حکیم اللہ دتہ صارم کو بلامقابلہ فنانس سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ نو منتخب عہدیداران کو نو رکنی باڈی میں سے سات ارکان کی بھرپور تائید حاصل تھی۔ اس سلسلے میں سکائی ویز مارکی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر کھاریاں بار چوہدری خالد حسین شیخوچک ایڈووکیٹ سمیت ملک بشیر احمد مہر، ملک قیصر محمود بوبی، عادل خان، شیخ عمران عباس اور میاں محمد ندیم نے شرکت کی۔ تقریب میں مرزا شہباز اسلام، چوہدری منور اقبال تارڑ، چوہدری فرخ علی، چوہدری طاہر، چوہدری محمد یامین، محمد وسیم زرگر، چوہدری اصغر اقبال، چوہدری شبیر احمد اور چوہدری شجاع احمد سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کر کے نو منتخب قیادت کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Exit mobile version