ڈنگہ (عمر شیخ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی دوٹوک الفاظ میں تردید کر دی ہے۔ صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہ کیا وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، چوہدری پرویز الٰہی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "خدا کا خوف کریں، میرا پیپلز پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔”
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی کسی دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام افواہیں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی موجودہ سیاسی وابستگی پر قائم ہیں اور ان کے بارے میں اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
