عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی، امریکہ توانائی کی منڈیوں کا بڑا فاتح ہے: اسکاٹ بیسنٹ

واشنگٹن: امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے مستقبل قریب میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی پیشگوئی کر دی ہے۔ امریکی چینل کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد توانائی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہونی چاہیے اور مارکیٹ کے حالات اسی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔

اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ کی توانائی برآمدات اس وقت بلند ترین سطح پر ہیں اور امریکہ عالمی توانائی کی منڈیوں میں ایک بڑے فاتح کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی برآمدات کی راہ میں صرف انفرا اسٹرکچر کی کمی ایک رکاوٹ ہے جسے دور کیا جا رہا ہے۔ آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں سے مزید جہازوں کا گزرنا حیران کن نہیں ہوگا، جبکہ ایران کو جہازوں سے ٹول ٹیکس وصول کرنے کی کوششوں سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہو رہا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی صدر کے ساتھ آئندہ ملاقات میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں۔

Exit mobile version