پیٹرولیم لیوی عوام کی جیبوں پر ڈاکا ہے، عید کے بعد ملک گیر احتجاج کریں گے: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان

منصورہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی عوام کی جیبوں پر سراسر ڈاکا ہے اور حکومت اپنی نااہلی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہی ہے۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی اس ناانصافی پر خاموش نہیں رہے گی اور عید کے بعد باقاعدہ لائحہ عمل کا اعلان کر کے عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے آئی پی پیز (IPPs) کو دی جانے والی ادائیگیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جیبیں کاٹ کر کمپنیوں کو کپیسٹی چارجز دیے جا رہے ہیں جو کہ ظلم ہے۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ تاجروں کے ساتھ مل بیٹھ کر مذاکرات کرے اور مارکیٹیں جلد بند کرنے کے بجائے وقت کو رات 10 بجے تک بڑھایا جائے تاکہ معاشی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام دشمن پالیسیوں کے بجائے ریلیف پر توجہ دینی چاہیے۔

Exit mobile version