بیجنگ: چین نے اپنی پانچ آئل ریفائنریز پر عائد کردہ امریکی پابندیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔ چینی وزارتِ تجارت نے ان کمپنیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ایرانی تیل کی تجارت سے منسلک اپنے آپریشنز جاری رکھیں اور امریکی پابندیوں پر عمل نہ کریں۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے عائد کی گئی یہ پابندیاں بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کے منافی ہیں اور امریکا ان چینی کمپنیوں پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا۔ واضح رہے کہ امریکی وزارتِ خزانہ نے ان پانچ ریفائنریز پر اربوں ڈالر مالیت کا ایرانی تیل خریدنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر اقتصادی پابندیاں لگائی تھیں۔ چین کے اس دو ٹوک موقف کے بعد واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تجارتی اور سفارتی تناؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
