ایران پر دوبارہ حملوں کے امکانات موجود ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر دوبارہ حملوں کے امکانات موجود ہیں کیونکہ ایران نے اپنے اقدامات کی ابھی تک بڑی قیمت ادا نہیں کی۔ ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہیں ایران کے ساتھ ممکنہ ڈیل کی ایک تجویز سے آگاہ کیا گیا ہے جس کا وہ جلد جائزہ لیں گے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کے خیال میں ایرانی تجاویز شاید قابلِ قبول نہ ہوں۔

صدر ٹرمپ نے حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ "آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی انتہائی دوستانہ ہے” اور امریکا کی ایران سے مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے ایرانی قیادت کو "کنفیوژڈ” قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہاں اتحاد کی کمی ہے اور انہیں خود نہیں معلوم کہ قیادت کس کے پاس ہے۔ مزید برآں، صدر ٹرمپ نے جرمنی سے 5 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکاروں کو نکالنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ وہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں دیکھنا چاہتے اور موجودہ صورتحال سے خوش نہیں ہیں۔

Exit mobile version