منڈی بہاءالدین: ڈھوک کاسب میں نادرا کاؤنٹر فعال، مقامی آبادی کا دیرینہ مطالبہ پورا

منڈی بہاءالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) منڈی بہاءالدین کی یونین کونسل ڈھوک کاسب میں نادرا کاؤنٹر نے باقاعدہ طور پر کام شروع کر دیا ہے، جس کا افتتاح رکن صوبائی اسمبلی محترمہ حمیدہ وحید الدین نے مقامی سماجی شخصیات اور نادرا حکام کے ہمراہ کیا۔ اس نئے کاؤنٹر کے قیام سے علاقے کے مکینوں کو اب شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے حصول کے لیے طویل سفر نہیں کرنا پڑے گا اور انہیں ان کی دہلیز پر آسان رسائی میسر ہوگی۔ افتتاح کے موقع پر نادرا ٹیم کے ارکان نے شرکاء کو ‘پاک آئی ڈی’ موبائل ایپ کے جدید فیچرز اور گھر بیٹھے حاصل کی جانے والی ڈیجیٹل خدمات کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ رکن صوبائی اسمبلی نے اس اقدام کو عوامی سہولت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے نادرا حکام کی کارکردگی کو سراہا۔

Exit mobile version