پنجاب حکومت کا راشن کارڈ پروگرام میں توسیع اور گداگروں کی میپنگ کا فیصلہ، سوشل ویلفیئر سسٹم یورپی طرز پر استوار کرنے کا عزم

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے بھر کے مستحق افراد کے لیے بڑے فیصلوں کی منظوری دی گئی ہے، جس کے تحت راشن کارڈ پروگرام میں مزید 50 ہزار افراد کو شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ راشن کارڈ، ہمت کارڈ اور مینارٹی کارڈ کے ذریعے اب تک 16 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ رواں مالی سال میں 14 لاکھ افراد کو راشن کارڈ اور 2 لاکھ سے زائد افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ماہانہ مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ حکومت نے صوبے بھر میں گداگروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے اور ان کی میپنگ کرنے کے ساتھ ساتھ زکوٰۃ فنڈز سے ادویات کی فراہمی کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے لاوارث بچوں کے لیے معیاری یتیم خانوں کے قیام اور خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے مستند این جی اوز کی خدمات حاصل کرنے پر زور دیا ہے تاکہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو یورپی ممالک کی طرز پر ایک فعال اور پبلک فرینڈلی ادارہ بنایا جا سکے۔

Exit mobile version