ڈنگہ (نامہ نگار) صدر کارنر شاپ ایسوسی ایشن ڈنگہ فیصل ندیم مغل کی قیادت میں کارنر شاپ ایسوسی ایشن ڈنگہ کے وفد کی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری عرفان احمد گوندل سے ملاقات۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ رات بے حد مختصر ہو جانے کے باعث 8 بجے ابھی گہری شام ہوتی ہے۔ محلوں کے رہائشی اسی وقت صبح کا سامان لینے محلوں کی دکانوں پر آتے ہیں۔ اس لئے براہ کرم چھوٹی محلہ کی دکانوں کو رات 10 بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔ اس پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ عرفان احمد گوندل نے کہا کہ توانائی کی بچت کے لئے دکانیں بند کرنے کا شیڈول حکومت پنجاب نے جاری کیا ہے اس میں ایک منٹ اضافہ کا بھی میرے پاس اختیار نہیں ہے کہ میں آپ کو اجازت دے سکوں جب تک ملکی حالات میں بہتری آنے پر حکومت ریلیف نہیں دیتی آپ کو 8 بجے ہی دکانیں بند کرنا ہوں گی۔ اگر آپ خلاف ورزی کریں گے تو آپ کے خلاف مجھے ہر صورت قانونی کاروائی کرنی ہو گی۔ انہوں نے تمام تاجران سے درخواست کی کہ میں ریلیف کی کوئی اجازت نہیں دے سکوں گا از راہ کرم آپ ملک کے حالات اور توانائی پر عالمی تناظر میں پڑنے والے بوجھ میں بحیثیت ذمہ دار شہری اپنا فرض ادا کریں۔
ڈنگہ: فیصل ندیم مغل کی قیادت میں کارنر شاپ ایسوسی ایشن ڈنگہ کے وفد کی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوہدری عرفان احمد گوندل سے ملاقات
