پرنس رحیم آغا خان کا لندن میراتھون میں نیا سنگ میل، 42 کلومیٹر کی دوڑ ریکارڈ وقت میں مکمل کر لی

اسماعیلی کمیونٹی کے پیشوا پرنس رحیم آغا خان نے لندن میراتھون 2026 میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے ایک اور کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ انہوں نے 42.195 کلومیٹر طویل یہ مشکل دوڑ محض 4 گھنٹے 31 منٹ میں مکمل کی، جو کہ ان کا اب تک کا بہترین ذاتی ریکارڈ (Personal Best) بھی ہے۔ لندن کی سڑکوں پر منعقدہ اس عالمی مقابلے میں پرنس رحیم آغا خان کی اوسط رفتار (Pace) 06:39 منٹ فی کلومیٹر رہی۔

کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں میں گہری دلچسپی رکھنے والے پرنس رحیم آغا خان اس سے قبل بھی عالمی سطح پر اپنی فٹنس کا لوہا منوا چکے ہیں۔ وہ 2025 میں شکاگو میراتھون اور 2024 میں برلن میراتھون جیسے بڑے مقابلوں میں بھی کامیابی سے شرکت کر چکے ہیں۔ لندن میراتھون میں ان کی اس حالیہ کارکردگی کو اسماعیلی برادری اور فٹنس کے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

Exit mobile version