پاکستان کے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران فائرنگ کے واقعے کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کے محفوظ رہنے پر دلی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ دہشت گردی کی ایک گھناؤنی شکل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے پیغام میں واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ صدر ٹرمپ، ان کی اہلیہ اور دیگر تمام شرکاء خیریت سے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اس مشکل گھڑی میں امریکی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی واشنگٹن فائرنگ کی شدید مذمت، صدر ٹرمپ کی خیریت پر اظہارِ اطمینان
