دھمکیوں اور ناکہ بندی کے دوران جبری مذاکرات نہیں ہوں گے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے خطے کی صورتحال اور امریکہ کے ساتھ تعلقات پر دوٹوک موقف اختیار کیا ہے۔ ایرانی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ ماضی میں امریکہ کے ساتھ کیے گئے مذاکرات نے ایران کی بداعتمادی میں مزید اضافہ کیا ہے، اس لیے وہ دھمکیوں اور ناکہ بندی کے سائے میں کسی بھی قسم کے جبری مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ایران کے خلاف جاری جارحانہ اقدامات ختم نہیں کیے جاتے، اعتماد کی بحالی ناممکن ہے۔ ایرانی صدر نے مطالبہ کیا کہ مذاکرات کی بحالی کے لیے امریکہ کو تمام رکاوٹیں ہٹانی ہوں گی اور بحری ناکہ بندی کا فوری خاتمہ کرنا ہوگا۔

Exit mobile version