واشنگٹن میں میڈیا ڈنر کے دوران فائرنگ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ بال بال بچ گئے، حملہ آور گرفتار

واشنگٹن کے ہلٹن ہوٹل میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ سالانہ عشائیے کے دوران فائرنگ کا سنسنی خیز واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں تقریب میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ جس وقت تقریب کا آغاز ہوا، وہاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 2600 سے زائد افراد موجود تھے کہ اچانک فائرنگ جیسی زور دار آوازیں سنائی دیں۔ سکیورٹی الرٹ ہوتے ہی سیکریٹ سروس کے اہلکار فوری طور پر صدر ٹرمپ کو حصار میں لے کر ہال سے باہر لے گئے، جبکہ دیگر شرکا نے میزوں کے نیچے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔ عینی شاہدین کے مطابق تقریب کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان اور صدر ٹرمپ کو ہنگامی پرچی دکھائی گئی تھی جس کے فوراً بعد یہ ہلچل مچی۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے ہوٹل کے مرکزی دروازے پر نصب میگنیٹو میٹر کی جانب بھاگنے کی کوشش کی اور ایک سیکریٹ سروس اہلکار کو گولی مار کر زخمی کر دیا، تاہم سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔

Exit mobile version