منڈی بہاءالدین؛ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا زیرِ تعمیر اسسٹنٹ کمشنر آفس کا دورہ، کام کے معیار اور مقررہ ٹائم لائن کا جائزہ

منڈی بہاءالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور سے )  ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے شہر میں جاری انتظامی منصوبوں کی نگرانی کے سلسلے میں زیرِ تعمیر اسسٹنٹ کمشنر آفس کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے جاری تعمیراتی کام کی پیش رفت، مٹیریل کے معیار اور منصوبے کی مقررہ ٹائم لائن کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ضروری تکنیکی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اب تک ہونے والے کام کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے بعض فنی امور میں مزید بہتری لانے کی تاکید کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو واضح کیا کہ تعمیراتی کام کو اعلیٰ ترین معیار کے مطابق مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ دفتر کو جلد فعال کیا جا سکے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ سرکاری عمارتیں دراصل عوامی خدمت کا مرکز ہوتی ہیں۔ جدید سہولیات سے آراستہ اسسٹنٹ کمشنر آفس کی تعمیر سے نہ صرف انتظامی امور میں بہتری آئے گی بلکہ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے تیز تر اور بہتر سروسز کی فراہمی بھی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی شفاف اور بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ سرکاری مشینری کی کارکردگی میں اضافہ ہو سکے۔

Exit mobile version