اسلام آباد یونائیٹڈ کی حیدرآباد کنگز مین کو عبرتناک شکست؛ پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

کراچی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 11 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگز مین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے ہرا کر پلے آف میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ اسلام آباد کے بولرز، بالخصوص رچرڈ گلیسن، شاداب خان اور عماد وسیم کی تباہ کن بولنگ کے سامنے حیدرآباد کی پوری ٹیم محض 80 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 81 رنز کا آسان ہدف ساتویں اوور میں ہی صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نوجوان بیٹر محسن ریاض 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس فتح کے ساتھ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے بعد پلے آف میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔

Exit mobile version