امریکی محکمہ انصاف نے اسپیشل فورسز کے ایک اہلکار کو حساس سرکاری معلومات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ فوجی وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف آپریشن کی منصوبہ بندی میں شامل تھا، جس نے اسی خفیہ معلومات کی بنیاد پر آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارم پر 32 ہزار ڈالر کی شرط لگائی کہ مادورو جنوری تک اقتدار سے باہر ہو جائیں گے۔ اس شرط کے نتیجے میں اہلکار نے 4 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم جیتی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صدر ٹرمپ اس گرفتاری سے لاعلم نکلے اور انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ "پوری دنیا جوئے کے اڈے کی طرح بن گئی ہے، جو انہیں پسند نہیں”۔ واضح رہے کہ جنوری میں امریکی حملے کے بعد صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے امریکہ منتقل کر دیا گیا تھا۔
وینزویلا کے صدر کے خلاف آپریشن کی خفیہ معلومات پر جُوا؛ امریکی اسپیشل فورسز کا اہلکار لاکھوں ڈالر جیتنے کے بعد گرفتار
