ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دفترِ خارجہ کے مطابق، اس دورے کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ اپنے بیان میں عباس عراقچی نے پڑوسی ممالک کو اپنی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے بعد وہ مسقط اور ماسکو کا بھی دورہ کریں گے۔ دوسری جانب، وائٹ ہاؤس نے بھی تصدیق کی ہے کہ امریکی وفد جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف کی قیادت میں ہفتے کی صبح امن مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ رہا ہے، جو خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
علاقائی استحکام کے لیے بڑی سفارتی ہلچل؛ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اہم وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
