وزارت توانائی نے ملک بھر میں سولر سسٹم لگوانے والے صارفین کے لیے نیپرا لائسنس کا حصول لازمی قرار دے دیا ہے۔ نئی ترامیم کے تحت، اب بجلی کی پیداوار کے لیے ہر صارف کو باقاعدہ لائسنس لینا ہوگا، جبکہ اس سے قبل 25 کلو واٹ تک کے سسٹمز کے لیے تقسیم کار کمپنیاں ہی لائسنس جاری کرنے کی مجاز تھیں۔
ذرائع کے مطابق، صارفین کو اپنے لوڈ کے مطابق نیپرا کے نام پر پے آرڈر کی صورت میں فیس ادا کرنی ہوگی۔ ان ترامیم سے پہلے 25 کلو واٹ تک کے سسٹم پر لائسنس مفت جاری کیا جاتا تھا، تاہم اب صارفین کو 1000 روپے فی کلو واٹ کے حساب سے اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔ نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لائسنس نیٹ بلنگ پراجیکٹ کے تحت کنکشن کے لیے ضروری ہوگا، البتہ ہائبرڈ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے صارفین کو اس لائسنس کی شرط سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
