فیصل آباد: اساتذہ کی تنظیموں کے قائدین کی اہم بیٹھک، تعلیمی مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت

گجرات ( پریس ریلیز) پنجاب کی مختلف تعلیمی تنظیموں کے مرکزی اور ضلعی قائدین کے درمیان فیصل آباد میں ایک اہم مشاورتی میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس نشست میں اگیگا (AGEGA) پنجاب کے صدر چودھری محمد یاسین وڑائچ، پنجاب ٹیچرز یونین ضلع گجرات کے صدر طارق سہیل اور ضلعی صدر عامر وحید گجر نے خصوصی شرکت کی۔ وفد نے پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر حافظ غلام محی الدین اور ایس ایس اے (SSA) کے سرپرستِ اعلیٰ حافظ عبدالناصر سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران صوبے بھر کے اساتذہ کو درپیش مسائل، تعلیمی اصلاحات اور تنظیمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائدین نے اساتذہ کے حقوق کے تحفظ اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر تنظیموں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔

Exit mobile version