ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے حوالے سے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران کا واشنگٹن پر اعتماد نہ کرنے کی بنیادی وجہ دہائیوں پر محیط تاریخی بد اعتمادی ہے، اپنے تازہ بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کی جانب سے مسلسل غیر تعمیری اور متضاد اشارے مل رہے ہیں جو خطے کے لیے ایک تلخ پیغام ہیں، انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ بامعنی مذاکرات کی واحد بنیاد ماضی میں کیے گئے معاہدوں کو پورا کرنا ہے مگر بدقسمتی سے امریکا کا رویہ ہمیشہ اس کے برعکس رہا ہے، مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ امریکا دراصل مذاکرات کے نام پر ایران سے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے یا "سرینڈر” کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے لیکن امریکی قیادت کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ایرانی قوم کسی بھی صورت طاقت کے آگے سر نہیں جھکاتی اور نہ ہی اپنے قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ کرے گی۔
امریکا ایران سے سرینڈر چاہتا ہے، ایرانی قوم طاقت کے آگے سر نہیں جھکائے گی: صدر مسعود پزشکیان
